پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے رواں مالی سال 2018-19ءمیں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 617.3ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے

100

اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے رواں مالی سال 2018-19ءمیں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 617.3ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے ہیں جو جاری مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی کیلئے مختص کئے گئے ، ترقیاتی بجٹ کے 91.5فیصد کے مساوی ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2018-19ءکیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 675ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے تھے ۔ توقع ہے کہ جاری مالی سال کے اختتام تک رواں مالی سال کیلئے مختص کردہ بجٹ کے تحت فنڈز جاری کر دیئے جائیں گے ۔