پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی

306

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے پہلے 100 دنوں میں موثر پالیسیاں اپناتے ہوئے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تجارتی حجم کو بڑھایا اور ملکی معیشت کی درست سمت کا تعین کر دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے انتخابی منشور پر اس کی روح کے مطابق مکمل طور پر عملدرآمد کرے گی اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اور لوٹی ہوئی دولت کو وطن واپس لانے کے لیے پرعزم ہے اور اس حوالے سے ٹھوس اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔