لاہور۔5فروری(اے پی پی )پاکستان تحرےک انصاف کے زےر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے مناےا گےا،پارٹی آفس میں کشمےرےوں سے اظہار ےکجہتی کےلئے مختلف تقرےبات کا انعقاد کےاگےا، مقررےن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کا ظلم و جبر بہادر کشمیروں کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا،کشمیروں کی جدوجہد کی منزل قریب ہے انہیں حق خوداریت ملنا چاہیے۔ ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر 70 سالوں سے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور بھارتی فوج کشمیر ی عوام کا قتل عام کر رہی ہے عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کا نوٹس لے اور کشمیریوں کوا ن کی امنگوں کے مطابق آزادی دلوائے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کو اتنی بھی جرات نہ تھی کہ وہ مودی کے سامنے کشمیریوںپر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلندکرسکتے ، انہوں نے کہا کہ برہان وانی نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونکی ہے کشمیری عوام 70 سالوں سے حق خود ارادیت کے لیے اپنی جانیںقربان کر رہے ہیں ، بھارت نے کشمیریوں کے حقوق سلب کر رکھے ہے، ثوبےہ کمال نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہے اور انہیں کسی موقع پر تنہا ہ نہیں چھوڑے گی، پاکستانی قوم مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وہ دن دور نہیں جبکہ کشمیری عوام کو حقیقی آزادی نصیب ہوگی اور بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ پاکستان تحرےک انصاف کے مرکزی کشمےری رہنما انجم جرال نے کہاکہ کشمیری اس انتظار میں ہیں کہ عالمی برادری کب بیدار ہوگی۔کشمیری اقوام متحدہ کی قرادادوں کے تحت رائے شماری کا حق چاہتے ہیں،پاکستان کشمیرےوں کی اپنے حق کے لیے جاری جدوجہد کی سیاسی,سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،وادی میں بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیری عوام پر جاری ظلم و جبر کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزےد کہاکہ حکومت پاکستان نے کشمیر عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نہتے کشمیریوں خصوصاً عورتوں اور بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، پاکستان نہتے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی ظلم و ستم کے خلاف اپنی آواز ہر سطح پر بلند کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔تحرےک انصاف کے سےنئر مرکز ی رہنمااےم شاہ زےد خان نے کہاہے ےوم ےکجہتی کشمےر پر ہم سب کشمےری عوا م کو ان کی آزادی کی جدوجہد پر سلام پےش کرتے ہےں،بھارت کی ہٹ دھرمی سے خطے کا امن شدید متاثر ہورہا ہے ، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،کشمیری عوام پر بھارت کی فوج نے ظلم کے تمام پہاڑ توڑ دیے ہیں کشمیر ی عوام پر ہونے والے ظلم و زیادتی پر عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے ، کشمیریوںکی لازوال قربانیاں رائےگا ںنہیں جائیں گی۔تحریک انصاف کشمیری عوام کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی، پاکستان قوم کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان نامکمل ہے تحریک انصاف کشمیری عوام کے ساتھ بھرپوراظہار یکجہتی کرتی ہے اور یقین دلاتی ہے کہ ہر فورم پر کشمیری عوام کے حق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔ پاکستان تحرےک انصاف کے کشمےری رہنما عرفان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم مظلوم کشمےری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور آزادی کی تحرےک کی اس جد وجہد کی بھر پور حماےت اور اُن مظلوم کشمےر ی عوام کو سلا م پےش کر تی ہے ، 5فروری کو پورا پاکستان کشمےرےوں سے اظہار ےکجہتی کے لےے سڑکو ں پرنکلا ہے ، بھارت نے مقبوضہ کشمےر مےں ظلم کی انتہا کر دی ہے ، عالمی برادری اور مسلم امہ کو ان مظالم کا نوٹس لےنا چاہےے ، انہوں نے کہاکہ جب تک اےک بھی کشمےری زندہ ہے وہ کشمےر کی آزادی کی جنگ لڑتا رہے گا ، مودی مسلمانوں کے خون کا پےاسا ہے ، کشمےر مےں اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانی ہو گی ۔انہوںنے مزےد کہاکہ بھارت کشمےر مےں مسلسل کشمےریوں کا قتل عام کر رہا ہے ، کشمےر کی بےٹیوں کی عزتےںمحفوظ نہےں ہےں ، بھارت دنےامےں جمہورےت کا ڈھونگ رچاتا ہے ےہ کےسی جمہورےت ہے جس نے پوری کشمےری عوام کو ےرغمال بنا رکھا ہے۔تحرےک انصاف کے سےنئر مرکزی رہنمارانا عبدالسمےع نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے ہمےشہ کشمےرےوں کے حقوق کےلئے آواز ہر فورم پر بلند کی ہے ، بھارت کشمےری عوام کو ان کی امنگوں کے مطابق آزادی دے ، عالمی برادری مسئلہ کشمےر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے، بھارت نے مقبوضہ کشمےر مےں ظلم و بربرےت کے تمام رےکارڈ توڑ دےے ہے ۔ انہوںنے کاکہا کہ بھارت کی جانب سے کشمےر مےں انسانی حقوق کی خلاف ورزےاں کی جا رہی ہے انسانی حقوق کی تنظےمےں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، عالمی برادری بھارت پر دباﺅ ڈالے کہ وہ کشمےری عوام پر ظلم و زےادتی کا سلسلہ فوری بند کرے، حکومت مسئلہ کشمےر کے حل کے لئے بےن الااقوامی برادری کے آگے اس مسئلے کو بہتر طرےقے سے اٹھا رہی ہے ، ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل کشمےری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہے انشاءاللہ کشمےری عوام کی جدو جہد ضرور رنگ لائے گی،عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کا نوٹس لے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=133072