پاکستان تمام سکھ یاتریوں کا خیر مقدم کرتا ہے ، کرتار پور راہداری امن کی علامت ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان تمام سکھ یاتریوں کا خیر مقدم کرتا ہے ، کرتار پور راہداری امن کی علامت ہے،کرتار پور راہداری سے پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان امن کا خواہش مند ہے، پاکستان کا پیغام امن کا پیغام ہے ۔ وہ جمعہ کو کرتارپور راہداری کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے ایسے مزید اقدامات سے خطے میں امن کو فروغ ملے گا ، سکھ مذہب نے امن اور اتحاد، لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی آسانی اور سہولت کے لیے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں ۔

صدر مملکت کو سی ای او پروجیکٹ منیجمنٹ یونٹ نے کرتار پور صاحب میں سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ بریفنگ میں صدر مملکت کو سکھ مذہب اور کرتار پور صاحب کی تاریخ کے بارے میں بتایا گیا۔

صدر مملکت نے کرتارپور صاحب میں مختلف مقامات کا دورہ کیا اور یاتریوں کے لیے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔صدر مملکت نے اپنے دورے کے دوران میوزیم اور لنگر خانے کا دورہ بھی کیا۔