اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان جوڈوفیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی کے موقع پر ملک بھر میں مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا کوآرڈینیٹر مسعود احمد خان کے مطابق فیڈریشن نے جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تمام صوبوں اور یونٹس کو مراسلہ بھجوایا تھاکہ 14اگست کے موقع پر جوڈو کے مقابلوں کاانعقاد کیا جائے۔ جشن آزادی کے موقع پر کراچی ،گوجرانوالہ ، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ ، کشمیر سمیت ملک بھر میں فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس نے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا۔