اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):پاکستان ریلوے نے عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر اضافی رش اور عوام کی سہولت کے پیش نظر تین عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ریلویز کے ترجمان نے ہفتہ کو جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ پہلی عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوگی اور ملتان، ساہیوال اور لاہور سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بجکر45 منٹ پر روانہ ہوگی اور ملتان اور فیصل آباد سے ہوتی ہوئی لاہور پہنچے گی۔
تیسری عید اسپیشل ٹرین13 جولائی کو صبح 11:30 بجے لاہور سے فیصل آباد اور ملتان سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچے گی۔