پاکستان ریلوے نے ریلوے ریزرویشن سسٹم میں عارضی تعطل کا بروقت خاتمہ کردیا ،ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ کا کام شروع کردیا گیا

108
پاکستان ریلویز

اسلام آباد ۔24اپریل (اے پی پی):پاکستان ریلوے نے ریلوے ریزرویشن سسٹم میں عارضی تعطل کا بروقت خاتمہ کردیا ،ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ کا کام شروع کردیا گیا ۔ترجمان ریلوے نے پیر کو اپنے بیان میں کہاکہ این ٹی سی ڈیٹا بیس میں لوڈ کی وجہ سے ریلوے ریزرویشن سسٹم عارضی تعطل کا شکار ہے ،ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ میں عارضی تعطل پیدا ہوا ۔

ترجمان نے کہاکہ ریلوے انتظامیہ مسافر حضرات سے بکنگ سسٹم میں عارضی تعطل پر معذرت خواہ ہے تاہم این ٹی سی ٹیم نے ریلوے ٹیم کے ساتھ مل کر کام کو مکمل کیا ہے اور اب ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ کا کام شروع کردیا گیاہے ۔واضح رہے کہ قبل ازیں پاکستان ریلوے نے ریلوے ریزرویشن سسٹم میں عارضی تعطل پر مسافروں سے معذرت کی تھی اور کہاتھا کہ مسئلے کو جلد حل کرلیاجائے گا ۔