پاکستان سائنس فائونڈیشن کا کورونا وائرس کے پھلائو کے پیش نظر پاکستان سائنس ایکسپو ملتوی کرنے کا اعلان

140

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے پاکستان سائنس فائونڈیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 28 اور 29 جنوری کو ہونے والی پاکستان سائنس ایکسپو ملتوی کردی ہے۔

پاکستان سائنس فائونڈیشن نے ملک میں کورونا وائرس کے پھلائو کے پیش نظر این سی او سی کی تازہ ہدایات کی روشنی میں پاکستان سائنس ایکسپو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان سائنس فائونڈیشن کے مطابق ایکسپو کی نئی تاریخوں کا اعلان این سی او سی کے مشورے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان سائنس ایکسپو کے بیشتر سٹالز پہلے ہی بک ہوچکے تھے۔ پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں ہونے والی ایکسپو میں قومی اور غیر ملکی شخصیات، اراکین پارلیمنٹ، سرکاری افسران، نجی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز اور سی ای اوز، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، صنعتی رہنما، سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ، سکالرز، محققین اور سائنسدانوں کی شرکت متوقع تھی تاہم ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد ایکسپو ملتوی کردی گئی ہے۔