39.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کا ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئین شپ کے لئے ٹیم...

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کا ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئین شپ کے لئے ٹیم کا اعلان

- Advertisement -

اسلام آباد ۔11 فروری (اے پی پی)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئین شپ کے لئے8رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق چیمپئین شپ 15 سے20 فروری تک ملائشیاءمیں کھیلی جائے گی جس میں5 کھلاڑی اور3 آفیشلز پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ کھلاڑیوں میں ارسلان، زاہد محمود، شکیل جٹ، عزت اللہ اور عبدالباسط شامل ہیں جبکہ افیشلز میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کوکب ندیم وڑائچ، سیکرٹری سید اظہر علی شاہ اور کے پی کے سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=89169

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں