24.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی خلائی پرواز کا عالمی دن ہفتہ...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی خلائی پرواز کا عالمی دن ہفتہ 12 اپریل کو منایا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی خلائی پرواز کا عالمی دن ہفتہ 12 اپریل کو منایا گیا، انسان بردار خلائی پرواز ایک ایسا کارنامہ ہے جو بجا طور پر ساری انسانیت کی مشترکہ کامیابی ہے۔ ہفتہ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی خلائی پرواز کا دن منایا گیا ، 12 اپریل 1961 وہ تاریخ ساز دن تھا جب سابق سوویت یونین کے یوری گیگارین خلاء میں پہنچنے والے سب سے پہلے انسان بنے تھے جنہوں نے خلاء کے بے وزن ماحول میں 1 گھنٹہ 48 منٹ بھی گزارے تھے۔

اس اہم اور تاریخ ساز واقعے کی یاد منانے کےلیے 7 اپریل 2011 کے روز اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس کے تحت 12 اپریل کو ”انسانی خلائی پرواز کا عالمی دن” قرار دیتے ہوئے دنیا بھر میں منانے کا فیصلہ کیا گیا۔یہ دن منانے کا مقصد انسان کی اوّلین خلائی پرواز اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ پہلے خلائی سفر کے بعد امریکا اور روس میں خلائی دوڑ کے نتیجے میں، خلائی سائنس کی ترقی بہت تیز رفتار ہوگئی اور 20 جولائی 1969 کو امریکی خلاء نورد نیل آرمسٹرانگ چاند پر پہنچنے والے پہلے انسان بنے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ انسان بردار خلائی پرواز آج بھی نہ صرف بے حد مشکل بلکہ بہت مہنگی بھی ہے۔ انسان کو خلا تک بحفاظت پہنچانے اور طویل مدت تک وہاں زندہ رہنے کے قابل بنانے کےلیے انتہائی خصوصی اقدامات ضروری ہوتے ہیں جو بے حد جدید ٹیکنالوجی کا تقاضا کرتے ہیں جبکہ اس پورے عمل پر بہت زیادہ لاگت آتی ہے۔اس دن کی مناسبت سے سرکاری و نجی اداروں کے زیر اہتمام مکتلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580968

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں