25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان سمیت دنیا بھر میں مڈوائیوز کا عالمی دن پیر کو منایا...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مڈوائیوز کا عالمی دن پیر کو منایا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں مڈوائیوز ( دائیوں )کا عالمی دن پیر 5 مئی کو منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا مقصد نوزائیدہ بچوں اور زچہ کی صحت کی بہتری میں دائی کے کردار کے حوالہ سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ سب سے پہلے 7 مئی 1991 کو منایا گیا تھا۔ اس دن کے منانے کا تصور 1987 ہالینڈ میں ہونے والی بین الاقوامی مڈوائیوز کانفرنس میں پیش کیا گیا تھا۔ اس خیال کے پیچھے دائیوں کی خدمات کو سراہنا اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانا تھا۔

دائیاں خواتین کو دوران حمل، بچے کی پیدائش اور بعد از پیدائش پیش آنے والے جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی مسائل سے آگاہ کرتی ہیں اور ماؤں کو ان مسائل سے نمٹنے اور نئے مہمان کی دیکھ بھال کے طریقوں سے بھی آگاہ کرتی ہیں۔دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 2 لاکھ 87 ہزار خواتین دوران حمل اور وضع حمل کے دوران پیچیدگیوں کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 29 لاکھ نو مولود بچے پیدائش کے بعد ابتدائی تین ماہ کے دوران جان سے چلے جاتے ہیں۔

- Advertisement -

یہ اموات زیادہ تر دیہی اور کم آمدنی والے علاقوں میں ہوتی ہیں۔ مڈ وائیوز کے عالمی دن کی مناسبت سےسرکاری، غیر سرکاری اداروں، طبی حلقوں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا اور مڈ وائیوز کے اہم معاشرتی و طبی کردار اور ان کے مسائل کے حوالہ سے عام آدمی کو اگاہی فراہم کی گئی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592573

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں