پاکستان سمیت دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا گیا

272

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن جمعہ کو بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ صاف پانی ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور ا س لئے اس سے ہر ممکن فائدہ اٹھانا چاہیے تا کہ غریب سے غریب تر افراد تک یہ سہولت بہم پہنچائی جاسکے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ پینے کا صاف پانی ہر فرد تک پہنچانا بے حد ضروری ہے۔ اسی لئے ہر سال 22 مارچ کو عالمی یوم آب منایا جاتا ہے۔ ہر سال 22 مارچ کے دن ان افراد کو یاد کیا جاتا ہے کہ جو آج تک پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب کی مناسب سہولیات کے انتظار میں ہیں۔ دنیا میں 1.1 ارب انسانوں تک صاف پانی کی رسائی نہیں ہے۔ 2.6 ارب انسانوں کو نکاسی آب کی مناسب سہولیات میسر نہیں ہیں اور دنیا بھر میں ہزاروں بچے پانی کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہلاک ہورہے ہیں۔