پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا سمندری طوفان بپر جوائے کےتناظر میں محفوظ ہوائی سفر کے حوالےسے تمام ایئرلائنز کے لئے ہدایت نامہ جاری

124
Civil Aviation Authority
Civil Aviation Authority

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سمندری طوفان بپر جوائے کے تناظر میں محفوظ ہوائی سفر کے حوالے سے تمام ایئر لائنز کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق یہ ہدایت نامہ (نوٹم )تیز ہواؤں کے امکان کے باعث جاری کیا گیا ہے جو(جمعہ کی) رات 12 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔

اتھارٹی کی جانب سے ہدایت نامہ کراچی، سکھر، موہنجوداڑو اور نواب شاہ ایئرپورٹس کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ان ایئرپورٹس پر ہوا کی رفتار 30 ناٹس ہونے کی صورت میں لینڈنگ یا ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔