اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رحجان رہا ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 78.03پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پرانڈیکس 31 ہزار پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 8 کروڑ 88 لاکھ 7620 حصص کا کاروبارہوا، مارکیٹ میں مجموعی طورپر3.383 ارب روپے کا لین دین ہوا۔ مارکیٹ میں کل 341 کمپنیوں میں سے 183 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 137 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔میپل لیف، کے الیکٹرک اورفوجی سیمینٹ کے حصص کی زیادہ خرید وفروخت ریکارڈ کی گئی،تینوں کمپنیوں کے حصص میں بالترتیب 14.74، 3.24 اور12.62 روپے فی حصص کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔نیسلے پاکستان کی فی حصص قیمت میں 107.24 جبکہ کولگیٹ پام ایکس ڈی کی فی حصص قیمت میں 101.85 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کینوپی ایونٹس کی فی حصص قیمت میں 24.25 روپے جبکہ مری بروری کی فی حصص قیمت میں 6.54 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔