پاکستان سٹیزن پورٹل ایپ کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کا ہدف حاصل کر لیا ،وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ پیغام

197

اسلام آباد ۔ 31دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ اس وقت تک ہم نے پاکستان سٹیزن پورٹل ایپ کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ میں تیز ترین انصاف کی فراہمی اور شکایات کے ازالہ کا یہ سب سے بڑا ہدف ہے، اتنی بڑی تعداد میں شکایات کا ازالہ صرف 60 دن میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکایات پر موثر عملدرآمد کے لئے میں شہریوں سے امید کرتا ہوں کہ وہ شکایات پورٹل @pakistanPMDU کو استعمال کریں۔