23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں (کل) مزید دو میچوں کا فیصلہ...

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں (کل) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا

- Advertisement -

راولپنڈی۔11اپریل (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں (کل) ہفتہ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ پہلا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے۔ پی سی بی کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے دلچسپ مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ ہفتہ کو لیگ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

میچ دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔ پشاور زلمی کو کو مایہ ناز بیٹر بابر اعظم لیڈ کریں گے، دیگر اہم کھلاڑیوں میں ٹام کوہلر کیڈمور، صائم ایوب، محمد حارث، الزاری جوزف، لیوک ووڈ، حسین طلعت شامل ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سعود شکیل کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ اس ٹیم میں مارک چیپمین، محمد عامر، رائیلی روسو، کائل جیمیسن، کوسال مینڈس، عقیل حسین، شعیب ملک، فہیم اشرف اور ابرار احمد جیسے بہترین کھلاڑی شامل ہیں۔ لیگ کا تیسرا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -

میچ رات 8 بجے شروع ہو گا۔ کراچی کنگز کو جارح مزاج آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر لیڈ کر رہے ہیں جبکہ انہیں حسن علی، ایڈم ملن، جیمز ونس، شان مسعود، کین ولیمسن، لٹن داس، ٹم سیفرٹ، محمد نبی، خوشدل شاہ اور عامر جمال جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ ملتان سلطانز کی کپتانی کے فرائض محمد رضوان انجام دیں گے۔ اس ٹیم کے نمایاں کھلاڑیوں میں مائیکل بریسویل، ڈیوڈ ولی، افتخار احمد، کرس جورڈن، شائی ہوپ، گڈاکیش موتی، عثمان خان، کامران غلام، محمد حسنین شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580589

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں