راولپنڈی۔9اپریل (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ میں پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی کھیل کے مختلف پہلوؤں کا بال بائی بال ریکارڈ رکھے گی۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کی نقل و حرکت بشمول فیلڈرز کے کوآرڈینیٹ، باؤلر کے رن اپ اور بیٹنگ اسٹانس کو ہر ایک ڈلیوری پر فریم بہ فریم ٹریک کیا جائے گا۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیرنے کہا کہ کہ پی ایس ایل نے ہمیشہ جدت کو اپنایا ہے اور پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف کراتے ہوئے ہم شائقین کے تجربے کو تقویت دینے کے لیے ایک قدم آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہمیشہ عالمی معیار کی کوریج فراہم کرنا ہے۔ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی پی ایس ایل کو جدید کرکٹ براڈکاسٹنگ کے لیے ایک معیار بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579994