33.8 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان سپر لیگ کا آخری لیگ میچ (کل) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں...

پاکستان سپر لیگ کا آخری لیگ میچ (کل) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

- Advertisement -

راولپنڈی۔18مئی (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا تیسواں اور آخری لیگ میچ (کل) بروز پیر کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ کراچی کنگز 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

دونوں ٹیمیں اپنے بہترین سکواڈ کے ساتھ میدان میں اتریں گی اور شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان، عماد وسیم ، صاحبزادہ فرحان ، محمد نواز ، سلمان آغا ، اعظم خان اور نسیم شاہ جیسے کھلاڑی اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں جبکہ کراچی کنگز کی امیدیں کپتان ڈیوڈ وارنر، جیمز ونس، حسن علی، خوشدل شاہ، محمد نبی جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں سے وابستہ ہوں گی۔

- Advertisement -

راولپنڈی میں موسم صاف رہنے کی پیش گوئی ہے جس کی وجہ سے مکمل میچ ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ راولپنڈی کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار سمجھی جاتی ہے لہٰذا ایک ہائی سکورنگ میچ متوقع ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598310

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں