33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان سپر لیگ کا فائنل ،قذافی سٹیڈیم میں سیکورٹی کے سخت ترین...

پاکستان سپر لیگ کا فائنل ،قذافی سٹیڈیم میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات

- Advertisement -

لاہور۔5 مارچ(اے پی پی )کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کے مابین ہونے والے فائنل میچ کے لئے نہ صرف قذافی سٹیڈیم بلکہ لاہور کے مختلف مقامات پر بھی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے،سٹیڈیم کے اندر اور باہر سیکورٹی اداروں کے اہلکار بڑی تعداد میں تعیناتھے، سٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر واک تھر و گیٹ نصب کیئے گئے تھے ،پنجاب سٹیڈیم اور قذافی سٹیڈیم لاہور میں سی سی ٹی وی کیمروں کا کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا جہاں سے ہر آنے جانے والوں پر مسلسل نظر رکھی جارہی تھی،پنجاب سپورٹس بورڈ میں عارضی ہسپتال بھی قائم کیا گیا تا کہ ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں اسے استعمال میں لایا جا سکے ۔ایمبولینس ،فائر بریگیڈ،بم ڈسپوزل اسکواڈ اور نادرا کا عملہ بھی اپنے فرائض مستعدی سے سر انجام دیتا رہا ،پی ایس ایل فائنل شروع ہونے سے قبل ہی حساس اداروں، رینجرز اور پنجاب پولیس کے 10 ہزار اہلکاروں نے قذافی اسٹیڈیم کی ملحقہ عمارتوں اور شاہراہوں کا کنٹرول سنبھال لیاتھا ، قذافی اسٹیڈیم کی جانب جانے والے فیروز پورروڈ اور مین بلیووارڈ ،گلبرگ روڈ پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کرتے ہوئے چیک پوسٹیں بنائی گئی تھیں جبکہ ملک کے مختلف حصوں سے سٹیڈیم آنے والے شائقین کرکٹ کو اصل شناختی کارڈ اور ٹکٹ دیکھنے کے بعد داخلہ کی اجازت دی گئی ،سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے صوبے کے دیگر شہروں سے اعلیٰ اور تجربہ کار پولیس افسران کو بھی لاہور طلب کیا گیا تھا جنہیں دوران میچ خصوصی ذمہ داریاں سونپی گئیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=45134

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں