33.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان سپر لیگ 10 میں (جمعرات کو)مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

پاکستان سپر لیگ 10 میں (جمعرات کو)مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

- Advertisement -

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ 10 میں کل(جمعرات کو) مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے،جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

لیگ کے 20 ویں میچ میں جمعرات کو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں لاہور میں مدمقابل ہوں گی اور یہ میچ دن 3 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ ملتان سلطانز کو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان لیڈ کر رہے ہیں جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم آسٹریلوی مایہ ناز بلے باز ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں میدان میں اترےگی۔

- Advertisement -

جمعرات کو ہی لیگ کا 21 واں میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور یہ میچ رات 8 بجے شروع ہو گا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔

لاہور قلندرز کو مایہ ناز فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی لیڈ کر رہے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سعود شکیل لیڈ کر رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مئی کو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590002

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں