راولپنڈی۔12اپریل (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ 10 میں کل(اتوار کو) واحد میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کو لیگ کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ رات 8 بجے شروع ہو گا۔
لاہور قلندرز کی ٹیم شاہین شاہ آفریدی کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں فخر زمان، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزا شامل ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سعود شکیل لیڈ کریں گے۔ اس ٹیم مارک چیپمین، محمد عامر، رائیلی روسو، کائل جیمیسن، کوسال مینڈس، عقیل حسین، شعیب ملک، فہیم اشرف اور ابرار احمد جیسے بہترین کھلاڑی شامل ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580928