38.2 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان سپر لیگ 10 میں (ہفتہ کو )واحد میچ کراچی کنگز اور...

پاکستان سپر لیگ 10 میں (ہفتہ کو )واحد میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

- Advertisement -

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ 10 کا دوسرا سیشن ہفتہ سے شروع ہوگاجس میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین واحد میچ کل (ہفتہ کو)کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے،جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

لیگ کے 27 ویں میچ میں ہفتہ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پنڈی کرکٹ سٹیڈیم،راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ رات 8 بجے شروع ہو گا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ سٹی ٹریفک پولیس نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 17 مئی تا 19 مئی کے دوران پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیشن کے حوالے سے شہریوں اور شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا۔

- Advertisement -

کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک پولیس کے 365 سے زائد افسران و ملازمان ٹریفک ڈیوٹی سرانجام دیں گے،دوران میچز و موومنٹ ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔کراچی کنگز کی ٹیم لیگ میں 8 میچز کھیل چکی ہے جن میں 5 میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے ۔

پشاور زلمی کی ٹیم بھی 8 میچز کھیل چکی ہے جن میں وہ 4 میچز جیتنے کے بعد 8 پوائنٹس کےساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مئی کو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597656

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں