پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کےلئے 3 روزہ دورے پرکولمبو روانہ ہوگیا

53

لاہور ۔ 26 فروری (اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کا ایک اعلی سطحی وفد نئی مارکیٹوں کی تلاش، کاروباری روابطوں کے فروغ اور فرنیچر صنعت میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے سری لنکا کے لئے 3 روزہ دورے پرکولمبو روانہ ہوگیا۔ ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل وفد کے سربراہ پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ وفد کے ارکان عالمی مارکیٹوں میں اپنی تجارت کو بہتر بنانے کے لئے شعبہ میں مصنوعات اور جدید ٹیکنالوجی کے ڈیزائن کے تازہ ترین رجحانات کی سٹڈی کریں گے۔