20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان فلسطین کو امداد بھیجنے والے پہلے ممالک میں شامل ہے ،...

پاکستان فلسطین کو امداد بھیجنے والے پہلے ممالک میں شامل ہے ، ڈاکٹر ندیم جان

- Advertisement -

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے فلسطینی عوام کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کو امداد بھیجنے والے پہلے ممالک میں شامل ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ کے خصوصی اجلاس میں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ اجلاس میں مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صحت کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے منعقد کیا گیا۔

وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے ہم نظرثانی شدہ مسودہ قرارداد کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم جانوں کے المناک نقصان اور شہری انفراسٹرکچر پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر ندیم جان نے مزید کہا کہ پاکستان ہسپتالوں اور ایمبولینسوں پر ٹارگٹ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے، ہم فوری طور پر جنگ بندی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں اور ضرورت مندوں کو انسانی امداد، خاص طور پر طبی سامان کے مستقل اور محفوظ راستہ کی فراہمی کے حامی ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418811

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں