پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 3.533 بلین روپے کے سودے

126
پی ایم ای ایکس میں 23.678بلین روپے کے سودے

کراچی ۔ 9 مئی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 3.533 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ منگل کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2895 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 3.533 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 12308 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.219 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.183 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 959.942 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 123.595 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 44.234 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.372 ملین روپے رہی۔