پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 8.26 بلین روپے کے سودے طے

106
پی ایم ای ایکس میں 23.678بلین روپے کے سودے

کراچی ۔ 27 جنوری (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 8.26 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعہ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3122 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 8.26 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 17412 رہی۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 3.20 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 3.15 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.44 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 376.51 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 78.06 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 3.71 ملین روپے رہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں ریڈ چلی کی 112956 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20.10 ملین روپے اور کاٹن کی 19 لاٹس کا سودے ہوئے جن کی مالیت 7.41 ملین روپے رہی۔