اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ فنگشنل کے سربراہ پیر پگارا نے منگل کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں سیاسی اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا اور سندھ کے عوام کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق بات چیت کی گئی۔اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ پیر پگارا کا سندھ کے عوام کے فلاح وبہبود اور صوبہ کی ترقی میں اہم کردار ہے۔ پیر پگارا نے اسپیکر قومی اسمبلی کے بطور اسپیکر ان کے کردار کو سراہااور کہا کہ اسپیکر کا ایوان کو غیر جانبداری سے چلانا قابل ستائش ہے۔