23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومتازہ ترینپاکستان میں ابھی تک ایم پاکس کی نئی قسم کا کوئی کیس...

پاکستان میں ابھی تک ایم پاکس کی نئی قسم کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ، ترجمان وزارت صحت

- Advertisement -

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):وزارت صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک ایم پاکس کی اس نئی قسم کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے، ڈبلیو ایچ او نے کانگو اور افریقہ کے دیگر مقامات پر ایم پاکس کی نئی قسم کے پھیلنے کو ایک عالمی ہنگامی صورتحال قرار دیاہے ۔

جمعرات کو وزارت صحت کے ترجمان اپنے بیان میں بتایاکہ ڈبلیو ایچ او نے کانگو اور افریقہ کے دیگر مقامات پر ایم پاکس کی نئی قسم کے پھیلنے کو ایک عالمی ہنگامی صورتحال قرار دیاہے ۔ پاکستان میں ابھی تک ایم پاکس کی اس نئی قسم کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے ۔ افریقہ کے کچھ ممالک میں بچوں اور بڑوں میں کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق اس حوالے سے وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت برائے ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کی ہدایت پر جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر این آئی ایچ میں ایم پاکس کی تیاری کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس بھی منعقد ہوا۔ ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس کو ایم پاکس سے بچاؤ کے حوالے سے الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=494140

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں