پاکستان میں او آئی سی کے ذیلی ادارے کامسٹیک کا اہم اقدام، کامسٹیک کی جانب سے آٹھ رکنی ماہر امراض چشم کا وفد افریقی ملک چاڈ روانہ

68

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):پاکستان میں او آئی سی کے ذیلی ادارے کامسٹیک کے اہم اقدام کے تحت آٹھ رکنی ماہر امراض چشم کا وفد افریقی ملک چاڈ روانہ ہو گیا ہے۔

کامسٹیک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفد میں 6 سینئر پاکستانی ڈاکٹرز اور کامسٹیک کے 2 عہدیدار شامل ہیں۔پاکستانی ڈاکٹرز چاڈ میں 400 سے زائد آنکھوں کے مفت آپریشن کریں گے۔میڈیکل مشن چاڈ میں آٹھ روز قیام کرے گا اور پاکستانی ڈاکٹرز چاڈ کے مقامی ڈاکٹروں کو تربیت بھی دیں گے۔

میڈیکل مشن چاڈ میں نوجوانوں کو اندھے پن سے بچنے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائے گا۔ فری آئی کیمپ اسلامی ترقیاتی بنک، کامسٹیک اور ایل آر بی ٹی کے اشتراک سے لگایا جارہا ہے۔فری آئی کیمپ کا مقصد غریب افریقی مسلم ممالک میں آنکھوں کی بیماریوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔