پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات، پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

83
پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات، پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں معززین نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق خضر فرہادوف نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔ ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ نےکہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔