23.8 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 6, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان میں رومانیہ کے سفارت خانے اور پی این سی اے کا...

پاکستان میں رومانیہ کے سفارت خانے اور پی این سی اے کا اوپرا گانے کے کورسز شروع کرنے کا فیصلہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):پاکستان میں رومانیہ کے سفارت خانے اور پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے )نے اوپرا گانے کے کورسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کورسز بدھ9 اپریل 2025 سے شروع ہو رہے ہیں۔ یہ سیشنز ہفتے میں دو بار رومانیہ کے معزز سوپرانو اور اوپرا گلوکار، جیورگینا-جیورگیناسٹ کے ذریعے منعقد کیے جائیں گے۔

کورسز بدھ اور جمعہ 2 بج کر 30 منٹ سے 4 بج کر 30 منٹ تک منعقد ہوں گے جن میں شرکت کرنے والوں کی عمر کی حد 14 سال اور اس سے اوپر (14 سال سے کم عمر کے شرکاء بنیادی تکنیک عناصر پر توجہ مرکوز کریں گے)۔ اوپرا، ایک آرٹ فارم ہے جو کلاسیکی گانے کی تکنیکوں کو تھیٹر کی پروڈکشن کے ساتھ جوڑتا ہے، گلوکاروں کے لیے موسیقی کے اظہار کی گہرائیوں کو تلاش کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔

- Advertisement -

کوسٹیا کی رہنمائی میں شرکاء اوپرا کے بنیادی اصولوں کا مطالعہ کریں گے، وہ اپنی آواز کا جادو بھی جگائیں گی۔ یہ اقدام پی این سی اے کے مختلف شکلوں بشمول بصری اور پرفارمنگ آرٹس میں فنکارانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے مشن سے ہم آہنگ ہے۔ پی این سی اے پاکستان میں ثقافت کے فروغ دینے والے ایک اہم ادارے کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔

پاکستان میں رومانیہ کے سفارت خانے اور پی این سی اے نے کینٹو کلاسز کے ذریعے رومانیہ کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے اس نئے اقدام کا آغاز کیا، جس سے پاکستانی طلبہ کو رومانیہ کے بھرپور میوزیکل ورثے سے متعارف کرایا گیا۔ یہ پروگرام فنکارانہ تبادلے کو فروغ دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرتا ہے۔

پروگرام میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔رومانیہ اور پاکستان کے طلباء کے درمیان اس طرح کے ثقافتی پروگراموں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کے ذریعہ محبت و ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569219

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں