پاکستان میں فرانس کے سفارتخانہ کی کوئٹہ میں دہشت گردی کی مذمت

117
French Embassy in Pakistan condemns terrorism in Quetta

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):پاکستان میں فرانس کے سفارتخانہ نے گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔

فرانس کے سفارتخانہ نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک بیان میں کہا ہم متاثرین اور ان کے پیاروں کے ساتھ ہیں،ہم دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔