اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں مکئی کی فی ہیکٹر پیداوار 5 میٹرک ٹن ہے جبکہ بھارت میں صرف 3 میٹرک ٹن فی ہیکٹر پیداوار حاصل ہوتی ہے تاہم چین میں مکئی کی اوسط فی ہیکٹر پیداوار 6 میٹرک ٹن ہے۔ خطے کے دیگرممالک کے مقابلہ میں فی ہیکٹر بہتر پیداوار کے باوجود پاکستان مکئی کی اوسط فی ہیکٹر پیداوار حاصل کرنے والے 10 بڑے ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ زرعی شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے پاکستان میں مکئی کی سالانہ پیداوار 60 لاکھ ٹن ہے جس میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔