پاکستان میں چینی سفیر کی وفاقی وزیر بحری امور سے ملاقات

102
پاکستان میں چینی سفیر کی وفاقی وزیر بحری امور سے ملاقات
پاکستان میں چینی سفیر کی وفاقی وزیر بحری امور سے ملاقات

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ہفتہ کو وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ہفتہ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے بحری امور کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لئے بلیو اکانومی کے تصورات کو بھرپورانداز میں بروئے کار لانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران گوادر پورٹ کو مکمل فعال بنانے سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر نے پر تپاک استقبال پر وفاقی وزیر کے ساتھ اظہار تشکر کیا۔