پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ کا کامسیٹس میں منعقدہ خیر مقدمی استقبالیہ سے خطاب

57
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے کہا ہے کہ خطے میں سائنس و ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کیلئے کامسیٹس کا کردار قابل تحسین ہے، پاکستان اور چین کے درمیان تعاون ترقی پذیر ممالک کے پائیدار ترقی کیلئے مفید ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کامسیٹس کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقدہ خیر مقدمی استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں اسلام آباد میں تعینات کئی غیر ملکی سفیروں نے بھی شرکت کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامسیٹس ڈاکٹر ایس ایم ذیدی نے اس موقع پر کامسیٹس اور چین کے مابین شاندار ورکنگ تعلقات کو اجاگر کیا جس میں مسلسل مالی تعاون اور کامسیٹس کے پرگراموں میں شرکت شامل ہیں۔