پاکستان میں یو این ایچ سی آر کے نمائندے کا افغان مہاجرین اور میزبان برادریوں کی امداد جاری رکھنے کے بین الاقوامی برادری کے عزم کا خیر مقدم

117

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):پاکستان میں یو این ایچ سی آر کے نمائندے نوریکو یوشیدا نے پاکستان میں افغان مہاجرین اور میزبان برادریوں کی امداد جاری رکھنے کے بین الاقوامی برادری کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے ، ان میں سے بہت سارے وطن واپسی کے انتظار میں ہیں، پاکستان ہماری زیادہ سے زیادہ حمایت کا مستحق ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو ہری پور کے ایک مہاجر گاؤں کے دورے کے موقع پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ آج ہری پور کا دورہ افغان مہاجرین اور ان کی میزبان برادریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے عالمی برادری کے عزم اور یکجہتی کا عکاس ہے۔یو این ایچ سی آر نمائندے کے ہمراہ دورے بیلجیئم ، ہنگری ، اٹلی ، پولینڈ ، سپین ، سویڈن ، سوئٹزرلینڈ سمیت یوروپی یونین کے متعدد ممالک کا وفد بھی شامل تھا ۔ی

و این ایچ سی آر کے نمائندہ اور وفد نے ہری پور میں افغان مہاجرین اور پاکستانی میزبان کمیونٹی کے اراکین سے ملاقات کی اور ان کے نقطہ نظر سے آگاہی حاصل کی۔کلابٹ ٹاؤن شپ میں وفد نے ایک پیشہ ور اور تکنیکی تربیتی مرکز کا بھی دورہ کیا۔