23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاکستان میں 2کروڑ90 لاکھ سے زیادہ تمباکونوش ہیں جن کی عمریں 15برس...

پاکستان میں 2کروڑ90 لاکھ سے زیادہ تمباکونوش ہیں جن کی عمریں 15برس یا اس سے زیادہ ہیں،ڈاکٹر ذوالفقار علی

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 31 مئی (اے پی پی):فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ،معروف ماہر امراض دل،ہارمون،شوگر و بلڈ پریشر ڈاکٹرذوالفقار علی نے کہا کہ تمباکو نوشی انسانی جسم کو کھوکھلا اور موت کے منہ میں دھکیل دیتی ہے،اس کے استعمال سے منہ،پھیپھڑوں کا کینسر، دل کی بیماریاں، برین سٹروک،شوگر جیسے مرض بڑھ رہے ہیں،پاکستان میں 2کروڑ90 لاکھ سے زیادہ تمباکونوش ہیں جن کی عمریں 15برس یا اس سے زیادہ ہیں جن میں سے ایک کروڑ70 لاکھ سگریٹ نوش ہیں۔

تمباکو نوشی کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ملکی آبادی کا40 فیصد حصہ سگریٹ،پان،گٹکا، بیڑی اور مین پوری سمیت تمبا کوسے بنی مختلف اشیا بدن میں اتارتا ہے جبکہ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ نوجوان مرد و خواتین میں اس کا رجحان تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے اور بطور فیشن استعمال کی جانے والی سگریٹ نوشی آگے چل کر زندگی کے خاتمے کا باعث بن رہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمباکو نوشی میں کمی لانے کیلئے ضروری ہے کہ قیمتوں میں اضافے کیساتھ ساتھ اس کے نقصانات کے حوالے سے کالجز،یونیورسٹیز اور عوامی مقامات پر خصوصی آگاہی مہم شروع کی جا ئے تاکہ عوام اس کے جان لیوا اثرات سے محفوظ رہیں اور اپنے ہاتھوں اپنی زندگیوں کا خاتمہ نہ کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=471116

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں