پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

85

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے علامہ اقبال ہوسٹل میں چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ ہوئی۔ چیمپیئن شپ میں چیمپیئن شپ ڈراز کا اعلان کردیا ہے، چیمپیئن شپ میں پندرہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ مردوں کے گروپ اے میں پاکستان واپڈا، فاٹا اور بلوچستان، گروپ بی پاکستان ایئر فورس، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور پاکستان ریلوے، گروپ سی میں ہایئر ایجوکیشن کمیشن، سندھ، اسلام آباد اور پاکستان آرمی جبکہ گروپ ڈی میں پاکستان پولیس، پنجاب، پاکستان نیوی اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔ خواتین کے ایونٹ کے گروپ اے میں سندھ، بلوچستان اور خیبرپختوا، گروپ بی میں پاکستان واپڈا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر، گروپ سی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن،اسلام آباد اور پاکستان بورڈ جبکہ گروپ ڈی میں پنجاب، ایلیٹ پی این ایف اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپیئن شپ (آج) جمعہ سے شروع ہو رہی ہے۔