27.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان نے جے پور جیل میں پاکستانی قیدی شاکر اللہ کے وحشیانہ...

پاکستان نے جے پور جیل میں پاکستانی قیدی شاکر اللہ کے وحشیانہ قتل کے حوالے سے بھارت سے جواب طلب کر لیا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) پاکستان نے جے پور جیل میں بھارتی قیدیوں کی جانب سے پاکستانی قیدی شاکر اللہ کے وحشیانہ قتل کی رپورٹس کے حوالے سے نئی دہلی سے جواب طلب کر لیا ہے۔ نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمیشن نے معاملہ باضابطہ طور پر بھارتی حکام سے اٹھایا ہے۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد جے پور جیل میں بھارتی قیدیوں کے ایک گروہ نے پاکستانی قیدی شاکر اللہ کو وحشانہ تشدد کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوئے، پاکستان نے پاکستانی قیدی کی ہلاکت کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں نئی دہلی سے جواب طلب کیا ہے۔ترجمان کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی حکام سے معاملہ اٹھایا ہے اور رپورٹ کی فوری تصدیق کی درخواست کی ہے۔دریں اثناءپاکستان نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی زمہ داریاں نبھاتے ہوئے بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانی قیدیوں اور بھارت آنے والے پاکستانی شہریوں کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=135487

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں