ڈھاکہ ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم نے چوتھے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے ابتدائی میچ میں چائنیزتائپے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-1 گولز سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، عدیل لطیف نے 2 گول سکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، پہلے ہاف میں پاکستان کو 2-1 گولز کی برتری حاصل تھی جبکہ دوسرے ہاف میں گرین شرٹس کے کھلاڑیوں نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مزید 4 گولز کر کے میچ میں 6-1 گولز سے کامیابی سمیٹی۔