پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنالئے ،7رنز کی برتری

139
پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنالئے ،7رنز کی برتری

کراچی۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنالئے ، گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ کے خلاف 7 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلی جارہی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے پانچویں اور آخری روز جمعہ کوپاکستان کی ٹیم کو دوسری اننگز میں 7 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔کھانے کے وقفے سے قبل قومی ٹیم کی مذید دو وکٹیں گر یں۔

پانچویں دن آئوٹ ہونے والے نائٹ واچ مین نعمان علی 15 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 4 رنز بناکر بریسویل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 82 رنز تھا اور اس اسکور میں18 رنز کے اضافے کے بعد کپتان بابراعظم بھی ایش سودھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

انہوں نے 21 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 14 رنز بنائے۔کریز پر امام الحق اور وکٹ کیپر سرفراز احمد موجود ہیں اور انہوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں ابتک 81 رنزبنالئے ہیں۔ امام الحق81 اور سرفراز احمد نے 49 رنز بنائے ہیں۔مائیکل بریسویل اور ایش سودھی نے دو ،دو وکٹیں حاصل کی ہیں