15.5 C
Islamabad
اتوار, مارچ 16, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان نے ہمیشہ تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی، رواداری اور پرامن...

پاکستان نے ہمیشہ تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی، رواداری اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کی حمایت کی ہے، انجینئر امیر مقام

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ناموسِ رسالتؐ کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی حصہ ہے، پاکستان نے ہمیشہ تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی، رواداری اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کی حمایت کی ہے۔ہفتہ کواسلاموفوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن اور یومِ ناموسِ رسالتؐ پر اپنےپیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں یہ دن یومِ ناموسِ رسالتؐ کے طور پر بھی منایا جارہا ہے،ناموسِ رسالتؐ کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی حصہ ہے،اسلام امن، برداشت اور بھائی چارے کا مذہب ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سےبعض عناصر دنیا میں اسلام کے خلاف نفرت اور غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں،یہ نفرت نہ صرف مسلمانوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہےبلکہ عالمی امن کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے پیروکاروں کا ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا اور نفرت و تعصب کا مکمل خاتمہ ہونا ناگزیر ہے۔انجینئر امیر مقام نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسلاموفوبیا کے خاتمے، مذاہب کے احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572909

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں