پاکستان نے 2013-14ءمیں 25.110 ارب ڈالر کی برآمدات کیں، پی بی ایس

70
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) گزشتہ 9 سال کے دوران پاکستان نے سب سے زیادہ 25.110 ارب ڈالر کی برآمدات مالی سال 2013-14ءمیں کی گئی تھیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطاب اس کے بعد قومی برآمدات میں کمی کارجحان رہا اور مالی سال 2016-17ءکے دوران ملکی برآمدات میں 14 فیصد کے اضافہ سے برآمدات کاحجم 23.787 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ پی بی ایس کے مطابق مالی سال 2015-16ءکے دوران 20.787 ارب ڈالر، مالی سال 2014-15 ءکے دوران 23.667 ارب ڈالر، مالی سال 2012-13ءمیں 24.460 ارب ڈالر، مالی سال 2011-12ءکے دوران 23.624 ارب ڈالر اور مالی سال 2010-11ءکے دوران 24.810 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔