لاہور۔5جون (اے پی پی):وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان پلاسٹک کی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے پلاسٹک کے مرحلہ وار خاتمے کے لئے پرعزم ہے،آنے والی نسلوں کے لیے کہ صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔
پیر کو ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر کواپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کے لیے پلاسٹک کے ایک بار استعمال کے بعد اس کے خاتمے کے لئے عالمی برادری کی کوششوں میں شامل ہونے کے حوالےسے اپنے عزم کی تجدید کرتا ہے۔
حکومت پلاسٹک کی آلودگی کے خاتمے کے لئے قانونی طریقہ کار مرتب کرنے کے حوالےسے قومی اور بین الاقوامی فریقین کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ اسلام آباد میں پلاسٹک کے استعمال کی ممانعت سے متعلق 2023 کے ریگولیشن پر کام کیا جارہا ہے اور اس ضابطے کے تحت جامع فریم ورک میں پلاسٹک کے استعمال کو مرحلہ وار ختم کرنے کے لئے مدت کا تعین کیاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن معاشرے کے تمام طبقات حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اکٹھے ہوں اور ری سائیکلنگ کے اقدامات کو کامیاب بنانے کے لیے شعور اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے لیے کہ صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔