پاکستان پوسٹ نے 26 جنوری کو آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا

225
Pakistan Post
Pakistan Post

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):پاکستان پوسٹ نے اپنے صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے جمعرات کو صبح 11:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک تمام پوسٹل سرکلز میں آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔پاکستان پوسٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام وزیراعظم شہباز شریف اور وزارت مواصلات اور پوسٹل سروسز کی خصوصی ہدایت پر صارفین کی شکایات کے ازالے اور محکمے کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

آن لائن شکایات کی سماعت کے لئے پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر جنرل رانا حسن اختر نے آن لائن زوم میٹنگز کے ذریعے پوسٹل کلائنٹس کی شکایات سنیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے متعلقہ حکام کو شکایات کے ازالے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔