34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاکستان پیپلزپارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک کی جانب...

پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 18 اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ممبر بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک کی جانب سے جمعہ کو سریاب کوئٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے لوگوں کے مسائل سنے اور زیادہ تر مسائل موقع پر حل کرائے۔

حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ کھلی کچہری میں تمام عوامی مسائل کو اولین ترجیحات میں شامل کرکے حل کیا جائے گا کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور تمام پارٹی کارکنان عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ میں خدمت میں یقین رکھتا ہوں اور اپنے حلقہ انتخاب میں کم وقت میں تاریخی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ہمیں عوام کا اعتماد اور ساتھ چاہیے تاکہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر اپنے حلقہ انتخاب سر یاب کا نقشہ بدل رکھ دیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584141

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں