اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ،ہم عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
جمعہ کونجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کسی ایک سیاستدان کو بھی سیاسی بنیادوں پرمقدمات پرگرفتار نہیں کیا ۔قمر زمان کائرہ نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف عمران خان کے الزامات بے بنیادہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو معاشی بحران کا سامنا ہے،اتحادی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔