25.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی حلیف جماعت ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر...

پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی حلیف جماعت ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر پانی کے معاملہ پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہیں، اعظم نذیر تارڑ

- Advertisement -

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی حلیف جماعت ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پانی کے معاملہ پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہیں، آئین و قانون کے مطابق اس معاملہ کو حل کیا جائے گا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ پی ٹی آئی کو تھرپارکر سمیت ہر جگہ شکست ہوئی، پی ٹی آئی کا طرز عمل افسوسناک ہے،

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پانی کے معاملہ پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہیں، وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اﷲ نے سندھ حکومت سے باقاعدہ رابطہ کیا ہے اور یہ پیغام پہنچایا ہے کہ اس معاملہ کو آئین و قانون کے مطابق حل کیا جائے گا اور بہت جلد اس معاملہ پر کثیر الجماعتی مباحثہ کی تجویز زیر غور ہے، اس معاملہ پر کچھ بلڈوز نہیں ہو رہا، پاکستان پیپلز پارٹی ہماری حلیف جماعت ہے، اپوزیشن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے تاہم ان سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585986

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں