27.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا ہے...

پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا ہے ،گورنر پنجاب

- Advertisement -

لاہور۔28نومبر (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لاہور پریس بائٹری چرچ اور پیلز پارٹی مینارٹی ونگ وسطی پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا کے زیر اہتمام گورنر ہاوس لاہور میں رکشوں کی تقسیم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاسٹر ریحان سٹیفن، نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی وطی پنجاب مینارٹی ونگ، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور،چوہدری منور انجم مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب، سید شاہد شیرازی اور کرسچن کمیونٹی کے ارکان موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا ہے اورپیپلز پارٹی کا وطیرہ رہا ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو نہ صرف عزت دیتی ہے بلکہ ان کا خیال بھی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات کے روز یہاں 100کے قریب رکشے کرسچن برادری کے غریب اور مستحق افراد کو دیئے گئے ہیں جو محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کے لئے روزی روٹی کماتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہ ان رکشوں کے ذریعے انہیں روزی کمانے میں یقینا آسانیاں پیدا ہوں گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ آپ سب کیلئے گورنر ہائوس کے دورازے ہمیشہ کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج جس طرح مستحق افراد میں رکشے اور راشن تقسیم کئے گئے ہیں اسے اسی طرح ہمیشہ چلتے رہنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہم کرسچن برادری کو اپنوں کی طرح ہمیشہ اپنے گلے لگائیں گے اور ان کے مسائل حل کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کے کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ لاو لشکر لے کر اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور سے جب یہ قافلہ لے کے نکلے تو سٹاک ایکسچینج میں بڑا خسارا دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے کہتا ہوں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جس سے ملک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران اٹک اسلام آباد میں ہمارے کئی جوان شہید ہوئے ، ان کے بچے اب کیسے زندگی گزاریں گے، انہیں یہ سوچنا چاہیے ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کو کوئی مسلہ ہے تو اسے پارلیمنٹ میں لے کرجائیں، سڑکوں پر نکلنے سے مسلے حل نہیں ہوتے۔انہوں نے مزیدکہا کہ احتجاج کے دوران عام لوگوں کو سڑکیں بند ہونے سے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں