اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی)کی جانب سے استعفے نہ دینے کے فیصلے پر انھیں کوئی تعجب نہیں ہوا۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی طور پر خودکشی کی کارروائی کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز شریف /مریم دھڑا معمول کے مطابق غلط کھیل رہا ہے اور یقیناً ایسا مولانا فضل الرحمن کے کہنے پر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ہر ایک کو سیاسی گمراہی کی طرف لے جانا چاہتا ہے۔